Published: 31-12-2023
(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث توقیر عرف تیرا ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی 2لاکھ 50ہزار روپے، 4موٹر سائیکلیں، 1رکشہ، 6موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں سب انسپکٹر صہیب ارشد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث توقیر عرف تیرا ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت. توقیر عرف تیرا ولد محمد خالد سکنہ گدارے شمس الیاس عرف سماں ولد محمد الیاس سکنہ رحیم پور کھچیاں شاہ زیب ولد اورنگزیب سکنہ نواں پنڈ دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی 2لاکھ 50ہزار روپے، 4موٹر سائیکلیں، 1رکشہ، 6موبائل فونز اور اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 2 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔