Published: 02-01-2024
(رپورٹ:۔ شیخ شہباز علی سے)تاریخی قصبے جلالپورشریف کی واٹر سپلائی سکیم بند اہلیانِ دیہہ تین روز سے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں تفصیلات کے مطابق چیئرمین واٹر سپلائی یوذر کمیٹی جلالپورشریف نے پورے گاؤں سے واٹر سپلائی کے بل وصول کر لینے کے باوجود واٹر سپلائی کا بجلی کا بل جمع نہیں کروایا جو کہ بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے واپڈا سب ڈویژن پننوال کی جانب سے واٹر سپلائی کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے دوسری جانب واٹر سپلائی جلالپورشریف کا سولر سسٹم بھی لگا ہواہے جو کہ شدید سردی اور دُھند ہونے کی وجہ سے کام نہیں کر رہا سخت سردی میں عورتیں اور بچے دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں اہلیانِ دیہہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی سی جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق اور ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ سے معاملے کا فی الفور نوٹس لے کر واٹر سپلائی کی بجلی بحال کروائی جائے اور مستعفی ہونے والے چیئرمین کا آڈٹ کر کے اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر واٹر سپلائی کے بلوں کی مَدّ میں وصول کی گئی رقم ریکوّری کی جائے۔