بلال بابر کھوکھر کا چوہدری حسین الٰہی کی الیکشن کمپین چلانے کااعلان کر دیا‘ کھوکھر ہاؤس میں بڑا اکٹھ

Published: 02-01-2024

Cinque Terre

(رپورٹ مرزا ظفر اقبال سے) جلالپورجٹاں جہاں سے کھوکھر ہاؤس کو مخصوص نشست پر پارٹی ٹکٹ جاری کر دی گئی یہ بات بلال بابر کھوکھر نے اپنے کھوکھر ہاوس ہونیوالے ق لیگ کے معززین کے اکٹھ میں کی اور باقاعدہ چوہدری حسین الٰہی کی الیکشن کمپین چلانے کا بھی اعلان کر دیا تفصیل کیمطابق بلال بابر کھوکھر نے جلالپورجٹاں مسلم لیگ ق کے سابق کونسلران و کارکنان کے اس اکٹھ میں کہا کہ میں اپنے والد مرحوم بابر سلیم کھوکھر کی عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا اور چوہدری برادارن کو جیسے پہلے جیت سے ہمکنار کیا تھا ویسے ہی اس آمدہ الیکشن میں بھی کامیاب کروانے میں آپ سب کے تعاون سے اپنا اہم کردار ادا کریں گے چوہدری حسین الٰہی نے پہلے بھی اسمبلی میں جا کر اہنے علاقہ کے عوام کی خدمت کی ہے اور ملک کے مشکل ترین حالات کے باوجود اپنے علاقے کی ترقیاتی کام کروایے ہیں اور عام آدمی کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کیا ہے انکی آواز بنے ہیں جو کام رہ گئے ہیں انشاء اللہ وہ اس دفعہ منتخب ہو کر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے نیز انھوں نے کہا میری بیگم کو مخصوص نشست پر منتخب کرنے پر ہم چوہدری برادران کے مشکور ہیں اور انکے اس اعتماد پر ہم پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے کھوکھر ہاؤس کے اس اکٹھ میں سابق ناظم سجاد اقبال بٹ،سابق کونسلر شاہد اسلم بٹ،مرزا طیب،عاصم خان شعیب لودھی محسن لودھی،اسد لودھی،ملک عدیل،عبدالرزاق لون اقبال انصاری،ساحل بلال کھوکھر،راجہ زین،احسن بٹ سرکار،چوہدری امجد،ترجمان کھوکھر ہاوس سید نصیر شاہ بخاری،سیکرٹری کھوکھر ہاوس راجہ رضوان،سجاد اکرم لنگڑیال،اکرم لنگڑیال،ملک راحیل سابق کونسلر محلہ عمران پورہ،میاں سعید انور انصاری،شاہد نثار وڑائچ آف کلاچور ودیگر شامل تھے آنیوالے معزز مہمانوں کا بلال بابر کھوکھر نے شکریہ ادا کیا اور انکی تواضع پر تکلف عشائیہ سے کی۔