Published: 02-01-2024
(رپورٹ مرزا سیف علی سے) پنڈدادنخان محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی۔ تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر محکمہ اینٹی کرپشن جہلم نے راجہ عقیل نامی شہری کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے پنڈدادنخان میں تعینات پٹواری ملک ارشد اور ملک عبدالرحمن کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا پٹواری ملک ارشد اور ملک عبدالرحمن نے راجہ عقیل نامی شخص سے رقبہ کی نشاندھی کی مد میں رشوت وصول کی تاہم اینٹی کرپشن جہلم کی ٹیم نے علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے نشان زدہ نوٹ برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ھے اور مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔