Published: 03-01-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات۔تھانہ شاہین پولیس نے نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کواسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔رائفل 222بور برآمد تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ شاہین کے علاقہ محلہ عثمان پورہ میں ایک شخص اسلحہ سے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کر رہا ہے۔اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ شاہین SI حسن زبیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ریڈ کر کے نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم فیصل احسن کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے رائفل 222بور برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ سنگین جرم ہے جو کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتا ہے۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔