تھانہ اے ڈویژن پولیس کی کاروائی:موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار

Published: 03-01-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ اے ڈویژن پولیس کی کاروائی۔موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے سٹی سرکل میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SI عدیل افضل، ASIناظم اور دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان  1۔ عمران 2۔ ابرار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ گلی، محلوں میں کھڑے موٹر سائیکل چوری کر لیتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 2قیمتی موٹر سائیکل اور 8ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گی۔ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔