Published: 03-01-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدایت پرتھانہ کنجاہ کا منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔ 3ملزمان گرفتار،رائفل کلاشنکوف،پسٹل 30بوراور شراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت اورڈی ایس پی صدرسرکل عدنان ملک کی زیرنگرانی SHOتھانہ کنجاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے2ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں 1۔ صدام حسین2۔ احسان اللہ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے رائفل کلاشنکوف اور پسٹل 30بور برآمد کر لیا گیا۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر شاہد عمران کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے6لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغازکر دیا۔