دورہ آسٹریلیا بابر اعظم کیلیے ڈراؤنا خواب بن گیا

Published: 07-01-2024

Cinque Terre

لاہور: بابر اعظم کیلیے دورہ آسٹریلیا ڈراؤنا خواب بن گیا۔دورہ آسٹریلیا بابر اعظم کیلیے ڈراؤنا خواب بن گیا،تینوں ٹیسٹ میچز کی تمام 6اننگز میں 21کی اوسط سے 126رنز بناسکے، اس میں کوئی ففٹی شامل نہیں۔سب سے بڑی اننگز 41رنز کی کھیلی، پرتھ ٹیسٹ کی پہلی باری میں14، دوسری میں 21رنز بنائے، میلبورن میں پہلی اننگز میں 41، دوسری میں صرف ایک رن اسکور کیا، سڈنی میں پہلی باری میں 26، دوسری میں 23رنز تک محدود رہے۔آسٹریلیا میں بابر اعظم کی مجموعی کارکردگی بھی قابل رشک نہیں، انھوں نے ابھی تک 16اننگز میں 25.25کی ایوریج سے 404رنز بنائے ہیں، ان میں ایک سنچری اور ایک ففٹی شامل ہے۔