تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں رابری کے دوران شہری کے قتل کا واقعہ‘ ایس ایس پی آپریشنز اینڈ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا مقتول کے گھر آمد

Published: 10-01-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں رابری کے دوران شہری کے قتل کا واقعہ ایس ایس پی آپریشنز فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی مقتول تصرف کے گھر آمد اے ایس پی کینٹ نے اب تک کی کارروائی کے حوالے سے بریفنگ دی، افسران مقتول کے اہل خانہ سے ملے افسوسناک واقعہ پر اظہار تعزیت اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،