آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 70 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دے دی

Published: 12-01-2024

Cinque Terre

اسلام آباد: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے اقتصادی جائزے اور اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کی منظوری دیدی۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کےایگزیکٹو بورڈ نے پہلےاقتصادی جائزے کی منظوری دیدی ہے. وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو 70 کروڑڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے.بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق رقم تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دی جائے گی پاکستان کو نو ماہ کے پروگرام کے تحت 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں اور اگلی قسط ملنے کے بعد پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت موصول ہونیوالی کل رقم ایک ارب نوے کروڑ ڈالر ہوجایے گی جس کے بعد فروری میں متوقع اگلے اقتصادی جائزہ کی تکمیل کی صورت میں آخری اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے.واضح رہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔