تامل سپر اسٹار نین تارہ پر ہندو دیوتا ’رام‘ کی توہین کا الزام، مقدمہ درج

Published: 12-01-2024

Cinque Terre

بھوپال: تامل انڈسٹری کی سپر اسٹار اداکارہ نین تارہ پر اپنی نئی فلم ’اناپورانی‘ میں ہندو دیوتا ’رام‘ کی توہین پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔اداکارہ کے خلاف مقدمہ مدھیہ پردیش جلال پور کی ایک انتہا پسند ہندو تنظیم نے کرایا ہے اور اس میں فلم کے پروڈیوسر اور نیٹ فلکس انڈیا کے چیف کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ہندو انتہا پسند تنظیم کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ فلم میں ان کے مقدس دیوتا ’رام‘ کی توہین کی گئی ہے اور ’لو جہاد‘ کو فروغ دیا گیا ہے۔اومٹی پولیس اسٹیشن میں ہندو سیوا پریشاد نامی تنظیم کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اور اس میں سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔فلم ’اناپورانی‘ یکم دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی جبکہ نیٹ فلکس پر اسے 29 دسمبر کو پیش کیا گیا، متعدد پولیس شکایات کے بعد اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے۔نین تارہ کے خلاف دو مزید شکایات ممبئی میں ہندو انتہا پسند تنظیموں بجرنگ دل اور ہندو آئی ٹی سیل کی طرف سے بھی درج کرائی گئی ہیں۔