Published: 12-01-2024
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار کترینہ کیف اور ساؤتھ اسٹار وجے سیتھوپتی کی نئی تھرلر فلم ’میری کرسمس‘ کو انڈین سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کو ’یو اے‘ کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے جبکہ فلم کا مکمل دورانیہ دو گھنٹے 24 منٹ اور 24 سیکنڈ ہے۔شری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کیلئے رواں برس 8 دسمبر کی تاریخ شیڈول تھی لیکن اب فلم کو تامل اور ہندی دونوں زبانوں میں 12 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔فلم کے ٹریلر میں کترینہ اور وجے کی اداکارانہ صلاحیتیں عروج پر نظر آتی ہیں، فلم کی کہانی ایک ایسی جشن کی رات سے شروع ہوتی ہے جو بدقسمتی سے ایک خوفناک موڑ لیتی ہے۔’میری کرسمس‘ کو دو زبانوں ہندی اور تامل میں شوٹ کیا گیا ہے جبکہ مختلف زبانوں کے معاون اداکار بھی مختلف ہیں۔ہندی فلم میں سنجے کپور، ونے پاٹھک، پراتیما کنا اور تینو آنند نے کردار ادا کیے ہیں جبکہ تامل ورژن میں وہی کردار رادھیکا سرتکمار، شانمگراجا، کیون جے بابو اور راجیش ولیمز نے ادا کیے ہیں