سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد اور ڈی او انڈسٹریز کا کراؤن انڈسٹریز کا وزٹ

Published: 17-01-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)سیکرٹری پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی، اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد حماد حامد، ڈی او انڈسٹریز عماد الدین جتوئی کی صادق آباد میں کراؤن انڈسٹریز کا دورہ، موٹر سائیکل رکشہ کی تیاری میں استعمال ہونے والے پارٹس کی موجودگی پر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔مذکورہ فیکٹری گوجرانوالہ،سیالکوٹ، سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود موٹر سائیکل میں ترمیم کرکے سواری و لوڈر رکشہ تیاری میں استعمال ہونے والے پارٹس سپلائی کرتے تھے جس بابت موصول شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب نے ہدایت کی تھی کے کراؤن فیکٹری کا وزٹ کیا جائے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد اور ڈی او انڈسٹریز نے کراؤن انڈسٹریز کا وزٹ کیا اور تمام شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انڈسٹریز کے گودام میں ترمیم شدہ موٹر سائیکل رکشہ کی تیاری میں استعمال ہونے پارٹس کی موجودگی پر مذکورہ انڈسٹریز کو سیل کر دیا گیا.