Published: 17-01-2024
(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ عطائیوں، جعلی اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنیوالے افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے، ڈیوٹی میں غفلت برتے والے ڈرگ انسپکٹرز و عملہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی،شہریوں کی صحت سے کسی فرد کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ مہوش ابرار، ڈاکٹر افضل چوہدری، ڈرگ انسپکٹرز ظہیر عباس، محمد عامر، شاہد الحسن نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر14کیسز سماعت کیلئے پیش کیے گئے اور الزام علہیان کا موقف سننے کے بعدسنگین نوعیت کے کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ معمولی نوعیت کے کیسز کو وارننگ دے دی گئی۔ وارننگ دیے گئے میڈیکل سٹورز کی بار بار چیکنگ کرنے کی ہدایات دیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنیوالوں اور عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنایاجائے، بغیر کوالیفائیڈ پرسن کے کسی میڈیکل اسٹورز کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔