پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک منعقد ہوا

Published: 17-01-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک منعقد ہوا، اجلاس ایسوسی ایشن بورڈ کی آڈٹ رپورٹ، کاردگردگی اور ائندہ کے اہداف کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بتایا کہ کٹے ہونٹ تالو سے متاثرہ بچوں کے والدین کلیفٹ ہسپتال گجرات سے رجوع کرسکتے ہیں،بچوں کی مسکراہٹ کو قائم رکھنے پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن کی خدمات قابل تحسین ہیں، ممبران بورڈ نے اپیل کی ہے کہ مخیر حضرات بچوں کے علاج  کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ادارہ کٹے ہونٹ اور تالو والے بچوں کے علاج و معالجہ میں اہم کردار کر رہا ہے، اجلاس میں آدٹ، پی آر اور سالانہ ریونیو میں اضافے کے لئے اہم فیصلے کیے گئے، زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کر کے متاثرہ بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کیا جا سکتا ہے، چیئرمین ڈاکٹر اعجاز بشیر،، نائب صدر شیخ گلریز نبی، جنرل سیکرٹری مرزا اشفاق بشیر، پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر احمد رضابٹ اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس میں پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن احمد رضابٹ نے اپنے دوستوں کی طرف سے 6لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا