Published: 17-01-2024
(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل چوہدری محمد فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہر عزیز سمیت دیگر ممبران اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، صارف کے ساتھ زیادتی کرنے والے میوفیکچرنگ یونٹس، دکاندار حضرات کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈسٹرکٹ صارف پروٹیکشن کونسل گجرات پنجاب بھر میں اول پوزیشن پر براجمان رہا،ماہ دسمبر میں ڈسٹرکٹ اٹھارٹیز کو 92 درخواستوں موصول ہوئیں، 40 درخواستوں کو نمٹا دیا گیا جبکہ 52 درخواستوں پر عملدرآمد جاری ہے ضلع گجرات میں ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو فعال کیا گیا ہے، صارف مینوفیکچرز، دکاندار حضرات کے خلاف اپنی شکایات کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو جمع کرواسکتے ہیں صارف ConsumerServices.punjab.gov.pk اور موبائل ایپلیکیشن Consumer Court Services پر شکایات درج کرسکتے ہیں،تینوں تحصیلوں میں کنوزمر انسپکٹرز تعینات کئے جائیں گے، کنوزمر کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے،صارف کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ صارف کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے شہری مینوفیکچررز، دکاندار حضرات کے خلاف آن لائن درخواستیں بھی جمع کرواسکتے ہیں شہری اپنی آن درخواست پنجاب کنزیومر سروسز پورٹل پر جمع کرواسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہری کو ایس ایم ایس کے ذریعے کیس کی ہیرنگ بارے اطلاع دی جائے گی، شہری کا کلیم ثابت ہونے پر مینوفیکچررز، دکاندار کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ پروڈکٹس ضبط اور کاروبار سیل کی جاسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کی صارف کے حقوق کے تحفظ کے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ شہریوں میں کنوزمر پروٹیکشن کونسل کے بارے آگاہی فراہم کی سکے،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کنوزمر پروٹیکشن کونسل کے ممبران کنوزمر کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور آگاہی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔