Published: 21-01-2024
کوٹ ادو: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ باقی سیاستدانوں کو خلائی مخلوق اور مجھے عوام سے امید ہے۔ضلع کوٹ ادو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باقی سیاستدانوں کو خلائی مخلوق اور مجھے عوام سے امید ہے، میں واحدسیاستدان ہوں جوعوام کی طرف دیکھ رہا ہوں اور عوام سےووٹ مانگ رہا ہوں، اقتدار میں آکر امیروں اور اشرافیہ کو تکلیف جبکہ عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سب سے بات کریں، سمجھائیں اپنا ووٹ ضائع نہیں کرنا، میرے امیدواروں کو اسمبلیوں میں پہنچائیں تا کہ اپنے بڑوں کے نامکمل مشن کو پورا کیا جا سکے، تیر ہی شیر کا شکار کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی پی کی حکومت بنے گی تو کسان کارڈ دیں گے، وعدہ کرتا ہوں کہ غریب عوام کیلئے 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔