Published: 21-01-2024
قومی کرکٹر شعیب ملک نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر کا اعزاز حاصل کرلیا۔اداکارہ ثناء جاوید سے نکاح کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد شعیب ملک نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے رنز اسکور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز پالیا۔اس کے ساتھ ہی شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔