شعیب ملک سے طلاق کی خبروں پر ثانیہ مرزا کے والد کا بیان آگیا

Published: 21-01-2024

Cinque Terre

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد کا ردعمل سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ یہ خلع ہے یعنی ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے طلاق لی ہے۔مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا جارہا ہے کہ شعیب ملک کے خاندانی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر کی دوسری خواتین کے ساتھ دوستی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ثانیہ مرزا نے ایک عرصے تک اس معاملے کو نظر انداز کیا لیکن جب یہ سب اُن کی برداشت سے باہر ہوا تو اُنہوں نے شعیب ملک سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شعیب ملک کے اہلخانہ اُن کی اور ثانیہ مرزا کی طلاق پر ناراض ہیں اور اُن کی فیملی کے کسی بھی فرد نے اُن کی اور ثنا جاوید کی شادی میں شرکت نہیں کی۔یاد رہے کہ 20 جنوری کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرکے اپنی شادی کی تصدیق کی۔واضح رہے کہ  شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں اسٹارز کی جانب سے طلاق کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔دوسری جانب اداکارہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے نکاح کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں جبکہ سال 2023 میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی۔