ثنا اور شعیب ملک کی شادی پر پاکستانی مداح حیران، بھارتی غصے سے آگ بگولا

Published: 21-01-2024

Cinque Terre

  کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی شادی کی خبر نے جہاں پاکستانی مداحوں کو حیران کردیا ہے تو وہیں بھارتی صارفین شدید غصے میں نظر آرہے ہیں۔20 جنوری یعنی آج صبح ثنا جاوید اور شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے تہلکہ مچا دیا، یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جبکہ سوشل میڈیا صارفین اچانک اس جوڑی کو دولہا دلہن کے لباس میں دیکھ کر حیران و پریشان ہوگئے۔ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔ثنا جاوید نے اپنی دوسری شادی پر بھی پہلی شادی کی طرح ہلکے رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ شعیب ملک بھی اپنی دلہنیا کے لہنگے سے ملتی جلتی شیروانی میں نظر آئے۔شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر جیسے ہی منظرِ عام پر آئیں تو سوشل میڈیا پر میمز کا رش لگ گیا۔جہاں پاکستانی صارفین نے مزاحیہ اور دلچسپ میمز شیئر کیں تو وہیں بھارتی صارفین نے شعیب ملک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ مرزا نے اپنے ملک کے خلاف جاکر شعیب ملک سے شادی کی اور اس شادی کا صلہ یہ ملا۔اسی طرح کچھ صارفین نے یہ بھی سوال کیا کہ ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان طلاق کب ہوئی؟ایک صارف نے فہد مصطفیٰ کے گیم شو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “شعیب ملک اور ثنا جاوید تو پہلے ہی شادی شدہ جوڑے کی طرح برتاؤ کرتے تھے”۔ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ “آج معلوم ہوا کہ شعیب ملک معروف گیم شو ‘جیتو پاکستان’ میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے تھے”۔واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔