Published: 24-01-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات۔ تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کا ملزم اشتہاریوں اور جواریوں کے خلاف آپریشن ملزم اشتہاری سمیت 4جواریے رنگے ہاتھوں گرفتار،جواء پر لگی رقم 21 ہزار روپے برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت ملزم اشتہاریوں اور جواریوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری سلیمان بٹ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کو مقدمہ نمبر45/22میں مطلوب تھے۔ جس کو تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ چکوڑی کے قریب چھاپہ مار کر 4جواریے جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ابرار حسین 2۔محمد عارف 3۔رحمت اللہ 4۔شہباز اختر شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم 21ہزارروپے معہ تاش و دیگر سامان بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔