Published: 24-01-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری۔گجرات پولیس کے 7 بہادر جوانوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران آج کے دن جام شہادت نوش فرمایا، جن کے یوم شہادت کے موقع پر قبروں پر سلامی دی گئی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ملک و قوم کی خاطر اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے دھرتی کے عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کے دن گجرات پولیس کے 7بہادر ملازمین SI محمد اسلم ہیڈ کانسٹیبل جاوید حیدر‘ کانسٹیبل محمد بشیرکانسٹیبل عبدالستار‘کانسٹیبل ظفر اقبال‘کانسٹیبل محمد عنائیت‘کانسٹیبل محمد یوسف نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کرنے والے ان عظیم شہداء کی قبروں پر سلامی دی گئی اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم، ڈی ایس پی صدر سرکل عدنان احمد ملک، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ذیشان حیدر، انچارج ویلفئیر برانچ سجاد احمد اور دیگر پولیس افسران و سول سوسائٹی نے شرکت کی۔شہداء پولیس کی قبروں پر پھول چڑھائے گے۔ جوانوں کے چاق و چوبند دستوں نے شہداء کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا ئیں بھی کی گئی۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے فرض کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کی خاطر شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔