پولیس خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آنیوالا ڈکیتی بمعہ قتل کے مقدمے کا اشتہاری مجرم گرفتار

Published: 24-01-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ) سیالکوٹ پولیس کی موثر کاروائی، پولیس خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آنیوالا ڈکیتی معہ قتل کے مقدمے کا اشتہاری مجرم گرفتار۔ مجرم اشتہاری سال 2022 سے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں تھانہ سٹی سرور شہید، ضلع مظفر گڑھ پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم نے دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا۔جسے موقع پر گرفتار کرکے تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کردیا۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی PKM سیالکوٹ کے افسران کو شاباش۔