پاکستان کیخلاف انڈیا کی پروپیگنڈا وار فلم ’فائٹر‘ نمائش کیلئے پیش کردی گئی

Published: 26-01-2024

Cinque Terre

 ممبئی: پاکستان کیخلاف انڈیا کی پروپیگنڈا مہم جاری ہے اور اسی سلسلے میں ہریتھک روشن اور دیپیکا  پڈوکون کی نئی فلم ’فائٹر‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی۔فلم میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔میگا ایکشن تھرلر فلم کی دیگر کاسٹ میں کرن سنگھ گروور، اکشے اوبرائے اور دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔یش راج پروڈکشن کے تحت ایکشن فلم کو بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے بنایا ہے اور اسے بھارت کے 75 یوم جمہوریہ پر ریلیز کیا گیا ہے۔’فائٹر‘ کے ساتھ ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کررہے ہیں جب کہ وہ دونوں سدھارتھ آنند کے پروجیکٹ میں الگ الگ کام کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ ’فائٹر‘ بنانے کا اعلان جنوری 2021 میں کیا گیا تھا ور اسے ستمبر 2022 کو ریلیز ہونا تھا لیکن کورونا وبا کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی۔