Published: 26-01-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تحصیل لیول ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا، ہسپتال میں مریضوں سے سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا اور ڈاکٹر و عملہ کی حاضری، صفائی سمیت دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کو چیک کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گجرات ضلع میں قائم ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، تمام ہسپتالوں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے، تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت اددویات اور ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران مسلسل سرکاری ہسپتالوں کے دورے کررہے ہیں اور طبی سہولیات کی بہتری کے اقدامات یقینی بنارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈاکٹر و عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے، طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔