کراچی کے ابتر حالات پر نادیہ حسین مایوس

Published: 28-01-2024

Cinque Terre

  کراچی: شہر قائد میں مسائل کے انبار نے پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین کو بھی مایوس کردیا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نادیہ حسین نے اپنی پوسٹ میں کراچی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ  “میرا شہر کراچی، ایک بدبودار خونی کوڑا”، ساتھ ہی انہوں نے دو ٹوٹے ہوئے سرخ دل والے ایموجیز کیساتھ اپنی مایوسی کا بھی اظہار کیا۔پوسٹ کے کیپشن میں نادیہ حسین نے اپنے فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’کون مجھ سے متفق ہے؟‘‘ جس پر بیشتر صارفین نے کراچی کی بدحالی پر ان کی رائے سے اتفاق کیا۔ایک صارف نے جذباتی انداز میں لکھا کہ میں جب بھی کراچی آتا ہوں روتا ہوں۔ شہر کے ساتھ کوئی مخلص نہیں۔ جب ہم آواز اٹھاتے ہیں تو کوئی ہماری بات نہیں سنتا۔ کراچی کے لیے کون ہے؟۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ “بدقسمتی سے، یہ سچ ہے۔ اس کی خوبصورتی کو زندہ کرنے کے لیے میرا دل خون بہا رہا ہے۔‘‘ایک صارف نے کراچی کے حالات کی ذمہ داری شہریوں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ “ٹھیک ہے، لیکن اس کے لیے وہاں رہنے والا ہر شخص ذمہ دار ہے، سب کو اپنے شہر کی حالت کو بہتر بنانے میں حصہ لینا چاہیے۔