تھانہ سول لائن پولیس کی بڑی کاروائی سروس موڑ پر قتل ہونے والے ڈاکٹر ذیشان کا اندھا قتل ٹریس کر لیا

Published: 28-01-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ سول لائن پولیس کی بڑی کاروائی سروس موڑ پر قتل ہونے والے ڈاکٹر ذیشان کا اندھا قتل ٹریس کر لیا تفصیلات کے طابق مورخہ 14.11.23کو تھانہ سول لائن پولیس کو اطلاع ملی کہ سروس موڑ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے صبح 7:20بجے کے قریب ڈاکٹر ذیشان انور کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس سے وہ شدید مضروب ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر ذیشان انور کو فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں پر وہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کے ہمراہ کرائم سین سے شواہد اکٹھے کئے اور مقتول کے خالہ زاد بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے اس اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرنے اور اس کے اصل محرکات کو سامنے لانے کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض ناز کی سربراہی اورڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او سول لائن انسپکٹر امیر عباس،انچارج OCU انسپکٹر شہباز ہنجرا، دیگر پولیس افسران اور آئی ٹی کے ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ تفتیشی ٹیم نے ٹارگٹ کلنگ کے پہلو سمیت مختلف زاویوں سے مقدمہ کی تفتیش شروع کردی۔ 20سے زائد سابقہ ریکارڈ یافتہ اور مشکوک افراد سے انٹیروگیشن کی گئی۔ جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی گئی۔ پولیس ٹیم کی انتھک محنت اور لگن سے بالاآخر تقریباً دو ماہ بعددونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔کرفتار ملزمان میں 1۔عرفان عرف مانا2۔ غلام عباس  شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ دونوں ملزمان واردات کی نیت سے 2دن پہلے چنگڑ کالونی گجرات اپنے جاننے والوں کے پاس آئے ہوئے تھے۔ جنہوں نے سول لائن کے علاقہ سروس موڑ پر ایک کار کھڑی دیکھی جس سے انہوں نے گن پوائنٹ پر رابری کی کوشش کی۔ مزاحمت پر انہوں نے کار میں ڈرائیونگ سیٹ پر موجود ڈاکٹر ذیشان انور پر سیدھی فائرنگ کردی اور موقع سے بذریعہ موٹر سائیکل فرار ہو گئے۔ ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ گجرات سے گوجرانولہ کی طرف جاتے ہوئے انہوں گکھڑ منڈی کے علاقہ میں بھی اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینی۔ ملزمان کے قبضہ سے  واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمدکر لیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔