Published: 31-01-2024
انڈر19 ورلڈکپ میں پاکستان آئر لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔پوشفسٹروم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے سپر سکس راؤنڈمیں پاکستان نے 182 رنز کا ہدف 44 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے احمد حسن ناقابلِ شکست 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سعد بیگ 25، عبید شاہ 25، آزان اویس 21، شاہزیب خان 11، ہارون ارشد 8، شامل حسین 7 جبکہ عرفات منہاس 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔علی اسفند 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔آئرلینڈ کی جانب سےہیری ڈائر نے 4 جبکہ روبن ولسن، اولیور رائلے اور جورڈن نیل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم 48.3 اوورز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔آئرلینڈ کی جانب سے جان مک نیلی 53 اور ہیری ڈائر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے 3، عامر حسن، علی رضا، احمد رضا نے 2،2 جبکہ ہارون ارشد نے 1 وکٹ حاصل کی۔