ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی‘ ملزم غلام مصطفی گرفتار

Published: 02-02-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)بھائی کے پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کاروائی۔بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم اپنے بھائی بلال حسن کے پاسپورٹ پر اٹلی جا رہا تھا۔ملزم فلائٹ نمبر GF773 سے اٹلی جا رہا تھا۔ملزم کا اصل نام غلام مصطفی ہے۔ملزم کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا بھائی گزشتہ سال اٹلی سے پاکستان آیا تھا۔ملزم نے بیرون ملک جانے کے لئے اپنے بھائی کا اٹلی ریزیڈنٹ کارڈ پیش کیا۔اٹلی حکام کی جانب سے ملزم کے بھائی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے اٹلی داخلے کی اجازت نہ تھی۔بعد ازاں ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔امیگریشن آفیسر حمزہ علی اور احمد خان کی نشاندہی پر شفٹ انچارج سلیمان لیاقت نے ملزم کو آف لوڈ کیا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن امام زیدی کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا