آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، بمراہ نے ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا

Published: 08-02-2024

Cinque Terre

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں جسپریت بمراہ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔انٹڑنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے وہ 824 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔بھارتی بیٹر شبمن گل 801 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، ویرات کوہلی 768 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ روہت شرما 746 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔دوسری جانب ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ نے اپنے ہم وطن روی ایشون سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، وہ 881 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ روی ایشون کی 2 درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ون ڈے میں شاہین آفریدی 7 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ٹیسٹ میں کوئی پاکستانی فاسٹ بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔