Published: 08-02-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ۔اہم مقامات ریلوے اسٹیشن،بس اڈوں اور عوامی مقامات پر خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے۔ سی پی اوسید خالد ہمدانی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی پکٹس لگا دی گئیں۔پکٹس پر سنیپ چیکنگ کی جا رہی ہے۔سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کر رہے ہیں۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کی حفاظت اور امن وامان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔