Published: 10-02-2024
نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مدرسہ مسمار کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 مسلمان جاں بحق اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے علاقے ہلدوانی میں میونسپل ورکرز اور پولیس اہلکاروں نے ایک مدرسے کو منہدم کردیا گیا جس پر علاقہ مکینوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔مدرسے کو بلڈوز کرنے کے وقت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔پولیس کی فائرنگ سے مظاہرین میں اشتعال پھیل گیا اور دیگر علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے جس پر بنبھول پورہ ضلع میں کرفیو نافذ اور انٹرنیٹ معطل کر دیں۔پولیس کی فائرنگ میں 4 مسلمان جاں بحق اور 260 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔