تھانہ لاری اڈا: موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب3رکنی (کاشی گینگ)گرفتارلاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد

Published: 16-02-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ لاری اڈا پولیس کی بڑی کاروائی‘ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب3رکنی (کاشی گینگ)گرفتار3عدد موٹر سائیکل مالیتی تقریبا2لاکھ روپے،اسلحہ ناجائز 2عدد پسٹل30بوراورنقدی 25 ہزار روپے برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ لاری اڈا کے علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا گینگ متحرک تھا جس کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈاانسپکٹر شیراز حیدر نے انچارج گڑھی احمد آباد SI محمد علی اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت،اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث3رکنی کاشی گینگ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔عدنان عرف کاشی 2۔وقاص 3۔ بلال اکبر شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ مختلف مقامات پر کھڑے موٹر سائیکلوں کو چابی لگا کر چوری کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 3عدد موٹر سائیکل مالیتی تقریبا2لاکھ روپے، اسلحہ ناجائز 2عددپسٹل30 بور اور نقدی 25 ہزار روپے برآمدکرلئے گئے۔ملزمان کی تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔