Published: 16-02-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سےSME فنانس سکیموں کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام۔ گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میں اسٹیٹ بینک کی طرف سے کاروباری افراد کے لئے کم شرح پر سرمایہ کاری، نئی مشینری، سولر پینل، گودام کی تعمیر کے علاوہ خواتین جو کے کاروبار کررہی ہیں ان کے لئے بھی سرمایہ حاصل کرنے کے علاوہ دیگر مختلف سکیموں کے بارے بریفنگ دی۔ صدر چوہدری محمد فراز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ممبران سے درخواست کی کی جو ممبران اس سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈویژنل ہیڈ قاسم رندھاوا اور اسٹنٹ ڈائریکٹر راشد محمود چیمہ نے ممبران کو بریفنگ دی اس کے علاوہ بنک آف پنجاب کے نائب صدر برائے ایس ایم ای ڈی نے ممبران کو سکیمیں حاصل کرنے کے لئے دستاویزات کے بارے بریفنگ دی۔ سیمینار میں گجرات چیمبر کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔