Published: 16-02-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ سٹی پسرور پولیس ٹیم نے گم ہونے والی کمسن بچیوں کو قلیل وقت میں تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔تینوں بچیوں کی بحفاظت واپسی پر والدین نے سیالکوٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے کمسن بچوں پر نظر رکھیں اور گھر سے اکیلا باہر نہ جانے دیں۔