Published: 18-02-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)یہ ہے گجرات پولیس کا حال ایک اشتہاری ملزم ایم این اے کا الیکشن لڑتا رہا کسی کو خبر تک نہ ہوئی گزشتہ روز آر او آفس کے باہر سے گرفتار حلقہ این اے 64 سے پی ٹی آئی کا حمایت امیدوار چوہدری ساجد یوسف چھنی تھانہ رحمانیہ کا اشتہاری نکلا‘ چوہدری ساجد یوسف چھنی کو علاقہ مجسٹریٹ تھانہ رحمانیہ عبدالستار کی عدالت میں پیش کیا تو تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کے ملزم چوہدری ساجد یوسف چھنی مقدمہ نمبر 247/23 میں ایما و مشورہ کا ملزم تھا جو بعد ازاں عدالت مجاز سے اشتہاری ہوچکا ہے جبکہ ملزم نے موقف اپنایا کے اس کیس میں بوقت وقوعہ بیرون ملک تھا اب ہمارا مخالف فریق سے برادری طور پر راضی نامہ ہوچکا ہے عدالت نے تفتیشی آفیسر کی استدعا پر چوہدری ساجد یوسف چھنی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ملزم کی ضمانت دائر ہوچکی ہے جسکی سماعت 19 فروری کو ہوگی چوہدری ساجد یوسف چھنی نے عدالت کو بتایا کے ڈیڑھ لاکھ ووٹ لیا ہے وہ مجھے کسی سائیڈ پر لگنے نہیں دے رہا اب گرفتاریاں تو ہوتی رہنی ہیں