افغانستان؛ مٹی کے تودے گرنے سے 25 افراد جاں بحق

Published: 20-02-2024

Cinque Terre

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں مٹی کے تودے گرنے سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ملک کی ڈیزاسٹر منسٹری کے حکام کے مطابق واقعہ میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد دیگر پھنسے ہوئے ہیں۔افغانستان کے بڑے حصوں میں شدید برف باری ہوئی ہے، تودہ وادی تاٹن کے گاؤں ناکرے سے گزرا جس سے تقریباً 20 گھر تباہ ہو گئے اور مزید برف اور ملبے کے نیچے دب گئے۔اطلاعات و ثقافت کے صوبائی سربراہ کے مطابق بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے لیکن ابھی بھی برف باری ہو رہی ہے، خراب موسم امدادی ٹیموں کی کارروائی میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بادل اور بارش کی وجہ سے  ہیلی کاپٹر نورستان میں نہیں اتر سکتا، برف کے باعث اہم سڑک بند ہے، جس سے “ریسکیو آپریشن مشکل ہو گیا ہے۔”