Published: 22-02-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ ککرالی کا نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف خصوصی آپریشن۔ 2ملزمان گرفتار، پسٹل 9MM اور پسٹل 30 بوربرآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی SI محمد اسلم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں واصف اکرم سکنہ جکھڑ غربی 2۔ محمدحسین سکنہ قطب گولڑہ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 9MM اور پسٹل 30 بوربرآمد برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔