Published: 22-02-2024
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی گلیڈی ایٹرز میں شمولیت سے بالنگ یونٹ مضبوط ہوا ہے، انہیں ٹی20 لیگز کھیلنے کا تجربہ ہے۔مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیشہ عامر کو کہا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے کھیل سکتا ہے اور میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کیلئے کارآمد ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن ہمارا ٹیم کمبینشن اچھا ہے، اگر اسی طرح کھیلتے رہے تو اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ریلی روسو کی کپتانی کے حوالے سے سرفراز احمد نے کہا کہ انکی قیادت میں پرسکون ہیں، کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔