تھانہ سٹی مریدکے پولیس کا پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن 2افرادگرفتارسوکے قریب پتنگیں اورستر چرخیاں ڈوربرآمد

Published: 23-02-2024

Cinque Terre

مریدکے(محمد وقار بابر سے)تھانہ سٹی مریدکے پولیس کا پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن 2افرادگرفتارسوکے قریب پتنگیں اورستر چرخیاں ڈوربرآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے ولی حسن پاشانے اے ایس آئی محمدادریس سمیت اپنی دیگرٹیم کے ہمراہ شہر بھر میں پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کاسلسلہ جاری رکھاجسکے دوران عمیرعرف عمیری شیخ ولد ہمایوں شیخ سکنہ پنڈ مریدکے اورعلی رضا ولد غلام علی سکنہ حدوکے کوگرفتارکرکے انکے قبضے سے پچاس پچاس پتنگوں علاوہ ڈورکی سترچرخیاں برآمد کرکیکائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کردیئے۔اس موقع پرایس ایچ او ولی حسن پاشاکامیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا کہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے جسکے ذریعے شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے والدین اس کی حوصلہ شکنی کریں