Published: 23-02-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جار ی، آتش بازی کا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر مجاہد فاروقت نے شہزاد Asi اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ظفر اقبال سکنہ دیونہ منڈی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے سامان آتش بازی برآمد کرلیا۔گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔