Published: 25-02-2024
بیجنگ: چین کے شہر ناجنگ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ آگ سے 44 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا ابتدائی تحقیقات میں کہنا ہے کہ آگ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر لگی جہاں الیکٹرک بائیکس رکھی ہوئی تھیں۔آگ بجھانے کے عمل میں 25 فائرٹینڈرز نے حصہ لیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔