Published: 25-02-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب خطرناک ملزم اشتہاری گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھرمیں چوروں، ڈاکوؤں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SI جاوید صغیرنے اپنی پولیس ٹیم کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث مجرم اشتہاری خالد محمود ولد محمد جمیل سکنہ کامونگی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ اے ڈویژن پولیس کوڈکیتی کے مقدمہ 169/22 میں مطلوب تھا۔ جسے اے ڈویژن پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔