Published: 28-02-2024
پاکستانی ادارکارہ دنانیر مبین کو سوشل میڈیا پر چند برس قبل ‘پارٹی ہو رہی ہے’ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہرت ملی تھی اور اب انہیں اپنی دوست کے لیے جذباتی ویڈیو بنانے پر مداحوں کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا ہے۔دنانیر نے مشہور ڈراما صنف آہن میں سدرہ کا کردار ادا کیا تھا، جس کو مداحوں نے پسند کیا تھا، اس کے بعد انہیں ڈراما محبت گم شدہ میری میں بھی بڑی پذیرائی ملی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دنانیر نے اپنی دوست کے حوالے سے ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی دوست کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا گیا۔اداکارہ نے اپنی دوست کے لیے روتے ہوئے ویڈیو جاری کی، جس میں دوست کو مخاطب کرکے لکھا تھا کہ پھر کل ملیں گے، جبکہ دوست کی جانب سے کہا گیا کہ کل میں یہاں نہیں ہوں گی، دنانیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ دل کا ٹوٹنا کیا ہے آپ اس وقت تک نہیں جانتے جب تک آپ کا دوست آپ سے جدا نہ ہو۔دنانیر کی اس بات پر ایک صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ آپ کی دوست کو بالکل بھی رونا نہیں آرہا ہے، دوسرے نے کہا کہ اتنی امیر ہو ان کے پاس وزٹ ویزے پر چلی جانا اتنا رونے کی کیا ضرورت ہے۔فرضی نام سے کسی نے لکھا کہ فلٹر کچھ زیادہ ہی اوور ہو گیا ہے، اس کے ساتھ کسی نے تحریر کیا کہ رونا بھی ہے اور ساتھ میں ریل بھی بنانی ہے، بعض صارفین نے نامناسب الفاظ کا بھی استعمال کیے۔دوسری جانب دنانیر کے چند مداحوں نے ان کی حمایت بھی کی اور انہیں اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا۔