Published: 29-02-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس کی بڑی کاروائی پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والاملزم رنگے ہاتھوں گرفتار،100سے زائد پتنگیں اور دھاتی و کیمیکل ڈوریں برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدائیت پر گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش محبوب ولد ظہور احمد سکنہ ڈنگہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 130 پتنگیں اور 6عدد دھاتی و کیمیکل ڈوریں برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے۔ اپنے بچوں کو اس غیر قانونی فعل سے دور رکھیں۔