Published: 29-02-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کاپتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے 3ملزمان گرفتار، 260 سے زائد پتنگیں برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدائیت پر گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں انسپکٹر تنویر عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش خرم شہزاد ولد شوکت علی سکنہ ٹھمکہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 124 پتنگیں برآمد کر لی گئی۔ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر عمران فاروق سوہی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش علی اویس ولد ریاض حسین سکنہ معیں الدین پور کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 76 عدد پتنگیں برآمد کر لی۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژنSI یاسیر احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شازہب آصف ولد محمد آصف سکنہ گجرات کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 65 عدد پتنگیں برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔