Published: 29-02-2024
ممبئی: انڈیا کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی میں شہرہ آفاق امریکی گلوکارہ ریحانہ پرفارم کریں گی۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق گلوکارہ کی ٹیم کو بھارت پہنچ گئی ہے اور اسے جام نگر ائرپورٹ سے نکلتے دیکھا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل مختلف تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحانہ کے کنسرٹ کیلئے مختلف ٹرکوں پر سامان لادا گیا ہے۔اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں دنیا بھر سے نامور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔