پہلے بچے کی آمد کا اعلان، رنویر اور دیپیکا کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

Published: 29-02-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ کی سپر اسٹار جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنے پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں اور اب ننھے مہمان کی آمد کے اعلان کے بعد دونوں کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں۔دیپیکا اور رنویر نے 2018 میں شادی کی تھی اور چھ برس بعد دونوں نے انسٹاگرام کی پوسٹ میں اپنے پہلے بچے کی جلد آمد کا اعلان کیا ہے۔اعلان کے بعد دونوں فنکاروں کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں دونوں نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور دونوں کافی خوش نظر آتے ہیں۔