ڈی پی او گجرات کا چیئر مین پروفیسر محمد عمر عثمانی کی دعوت پر نیشنل کیڈٹ اسکولز مین کیمپس گلیانہ کا دورہ

Published: 01-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا چیئر مین نیشنل گروپ آف کیڈٹ اسکولز پروفیسر محمد عمر عثمانی کی دعوت پر نیشنل کیڈٹ اسکولز مین کیمپس گلیانہ کا دورہ۔پروفیسر محمد عمر عثمانی نے نیشنل کیڈٹ اسکولز مین کیمپس گلیانہ تشریف آوری پر ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا پرتپاک استقبال کیا اور ڈی پی او کو نیشنل کیڈٹ اسکولز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے نیشنل کیڈٹ اسکولز اور گجرات پولیس کے درمیان غازیوں، شہداء اور پولیس افسران و جوانوں کے بچوں کی فیسوں میں رعائت دینے کے حوالے سے ایم او یو بھی سائن ہوچکا ہے۔ ڈی پی او نے سکول میں لائبریری، کمپیوٹر لیب، پری سیکشن، شعبہ حفظ اور ایڈمن آفس کا دورہ کیا۔ڈی پی اونے کلاس رومز کا وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ طلباء اپنی تمام تر توجہ پڑھائی پر دیں اور بھرپور محنت اور لگن سے معاشرے میں اپنا ایک اچھا نام اور مقام پیدا کریں۔ڈی پی او نے نیشنل کیڈٹ اسکولز کے بارے میں کہا کہ یہ اسکول علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ لوگوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اس ادارے کا کردار قابل تعریف ہے۔ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے فروغ کے لیے ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ پروفیسر محمد عمر عثمانی چیئر مین نیشنل گروپ آف کیڈٹ اسکولز نے ڈی پی او گجرات کا نیشنل کیڈٹ اسکولز، مین کیمپس گلیانہ کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔