Published: 02-03-2024
جام نگر: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ہیروں کا ہار پہنے تصویر اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں ہونے والی تقریب میں ہیروں کا ہار پہن کر شرکت کی۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی بیوی گوری خان اور بیٹا آریان خان بھی موجود تھے۔ویسٹ انڈینز کے کرکٹر ڈیون براوو نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں کنگ خان ہیروں کا ہار پہنے نظر آرہے ہیں۔ شاہ رخ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان کے علاوہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے اسٹارز اور دنیا بھر کی مختلف شعبوں کی مشہور شخصیات نے شرکت کی جن میں ایلون مسک اور مارک زکربرگ بھی شامل تھے۔